Progressing Together Progressing Together

Discipling for Change

  • English
  • Français
  • العربية
  • Español
  • Kabyle - ⵜⴰⵇⴱⴰⵢⵍⵉⵜ
  • Hausa
  • فارسی
  • اردو
  • Deutsch
  • हिन्दी
  • Swahili
  • تشلحيت
  • ہمارے بارے میں
    • رویأ اور بنیادی اقدار
    • اس پروگرام کا انتخاب کیوں کریں؟
    • ’باہم مل کر کام کرنا‘ کی تاریخ
    • ہمارے ساتھ شراکت داری
    • رابطہ کا صفحہ
  • :ہمارے پروگرام
    • درجہ :1 - نئے ایمانداروں کے لیے شاگردیت
      • 101 بائبل کا تجزیہ
      • 102 نُور میں چلنا
      • 103 مسیح میں ترقی کرنا
      • 104 کلیسیا
      • 105 ایذا رسائی
      • 106 نجات کی کہانی
      • 107 خدا کی مرضی کو جاننا
      • 108 تبدیل شدہ تعلقات
      • 109 روحانی جنگ اور عقیدہِ غیب
      • 110 خدمت گزار زندگی
      • 111 معافی اور مصالحت
    • Level 2: Diploma or Certificate
    • Progressing Together - Orality Version
    • Additional Resources
  • استاد / کوآرڈینیٹر کا تعارف اور پاس ورڈ
    • نیا! گروپ لیڈر کے تربیتی ویڈیوز
    • (درجہ 1)L1 - اساتذہ کے صفحات کی وضاحتیں
    • (درجہ 2)L2 – اساتذہ کے صفحات کی وضاحتیں

111 معافی اور مصالحت

مبارک ہیں وہ جو صلح کراتے ہیں، کیونکہ وہ خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔
—متی 5:9

‘‘خُداوند، خُداوند، رحیم و کریم، قہر کرنے میں دھیما، شفقت اور وفاداری میں بہت زیادہ، ہزاروں پر شفقت کو قائم رکھنے والا، بدی، سرکشی اور گناہ کو معاف کرنے والا۔ لیکن مجرم کو ہرگز بے سزا نہیں چھوڑتا بلکہ باپ دادا کے گناہ کی سزا اولاد کو تیسری اور چوتھی پشت تک دیتا ہے۔’’
—خروج 34:6-7

یہ کلام مقدس کے سب سے زیادہ دہرائے جانے والے حوالوں میں سے ایک ہے—جسے درج ذیل مقامات پر بھی دہرایا گیا ہے:
گنتی 14:18؛ استثنا 4:31؛ 5:9-10؛ 2 سلاطین 13:23؛ 2 تواریخ 30:9؛ نحمیاہ 9:17-32؛ زبور 86:15، 103:8، 145:8؛ یوایل 2:13؛ یونس 4:2؛ اور دیگر کئی مقامات۔
خُدا نے موسیٰ پر اور ہم پر اپنی جلال، بزرگی اور ذات کو ظاہر کیا۔

 

اس کورس میں، ہم معافی اور مفاہمت کے اہم موضوعات کو تلاش کرتے ہیں۔ سبق 1 میں، ہم محبت کے اس شاندار عمل کو دیکھ کر شروع کرتے ہیں  جس کا مظاہر ہ  خُدا نے اپنے بیٹے کو بھیج کر کیا ، یعنی یسوع کو  تاکہ وہ دنیا کے گناہ اپنے اُوپر  اُٹھا کر اپنی جان صلیب پر قربان کر  دے۔   اس عظیم قربانی کے نتیجے میں، باپ اعلان کرتا ہے کہ جو لوگ یسوع پر یقین رکھتے ہیں ان سب کی  معافی اور خدا سے مفاہمت ہو گئی ۔

اسباق 2 سے 5 میں، ہم اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ ہم کس طرح  معاف کیے گئے اور صلح کرنے والے  ایمانداروں  کو اسی طرح مسیح میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو معاف کرنا چاہیے۔ ایسا  ہم   کیسے کر سکتے ہیں؟ جب کوئی بھائی ہمارے خلاف گناہ کرتا ہے تو ہمیں کیا قدم اٹھانا چاہیے؟

سبق 6 میں، ہم اس بات پر غور کرتے ہیں کہ اس زوال پذیر دنیا میں مفاہمت کے ایلچی  بننے کا کیا مطلب ہے۔ ہم کس طرح معاف کر سکتے ہیں اور کسی ایسے شخص کے ساتھ صلح کر سکتے ہیں جو مسیح کو نہیں جانتا؟   ایسی عملی  باتیں  کیا ہیں جو ہم اپنے خاندانوں اور برادریوں میں  صلح  قائم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں؟

اس پورے کورس کے دوران، ہم بائبلی اور عملی طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم نے خدا کی طرف سے جو معافی حاصل کی ہے اسے دوسروں تک پہنچایا جائے اور ایک زوال پذیر دنیا میں خدا کے  ایلچی  کے طور پر زندگی گزاریں۔

اسباق:

خدا کی حیرت انگیز معافی
معافی مانگنا اور دینا
اپنے زخموں سے نمٹنا
صلح کے مراحل
مسیح میں اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ فضل کے تحت جینا
خدا کے سفیر اور صلح کرانے والے

 

DOWNLOAD

 

مواد کو ڈاؤن لوڈ، استعمال، اور/یا پروگریسنگ ٹوگیدر کرکے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارے مواد کو تبدیل نہیں کریں گے اور اسے اپنے طور پر پیش کریں گے یا اسے کسی بھی طرح فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈائریکٹر کا پیغام

ہم خدا کے کلام کے بارے میں آپ کے علم میں اضافہ کرنے میں آپ کی مدد کرنا پسند کریں گے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ہمارا راستہ ایمانداروں کو مسیح کی مشابہت میں بڑھنے کی ترغیب دے گا۔ آپ اس ہتھیار کا استعمال دوسروں کو یہ سکھانے کے لئے بھی  کرسکتے ہیں کہ آپ نے مسیح کو اپنے اطراف میں  ظاہر کرنے کے لئے خود کیا سیکھا ہے ۔

مشن کا بیان

’باہم مل کر ترقی کرنا‘  کے ادارے کا وجود مسیحی ایمانداروں میں بائبل پر مبنی  شاگردیئت اور قیادت کی تربیت مہیا کرنا ہے ، خاص کر اُن جگہوں پر جہاں تربیتی وسائل تک رسائی محدود ہے ، اور ایسا کرتے ہوئے ، مقامی کلیسیا کی روحانی ترقی اور افزائش میں اپنا حصہ ڈالنے کو یقینی بنانا ہے۔ 

ہم سے رابطہ کریں!

ہمیں  آپ کی رائےسُن کر بے حد خوشی ہوگی! براہ مہربانی ہمیں ای میل کریں   [email protected]

Copyright © 2026 · Log in

  • English
  • Français
  • العربية
  • Español
  • Kabyle - ⵜⴰⵇⴱⴰⵢⵍⵉⵜ
  • Hausa
  • فارسی
  • اردو
  • Deutsch
  • हिन्दी
  • Swahili
  • تشلحيت