باہم ملکر ترقی کرنا ،درجہ اوّل نئے ایمانداروں کے لیے شاگردیت پر مبنی پروگرام ہے تاکہ اُنہیں خداوند کے ساتھ چلنا، خدا کے کلام سے سیر ہونا اور دوسرے ایمانداروں کے ساتھ میل جول رکھنے کے قابل بنایا جا سکے ۔ جسے تجربہ کار کارندوں نے تحریر کیا ، اِس پروگرام کو’’بالیدگی یا افزائش‘‘ کے کورس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شاگریت پر مبنی بارہ اہم موضوعات پیش کرتا ہے، اورہر ایک 5 – 6 مطالعوں پر مشتمل ہے جو کل ملا کر 60 اسباق بنتے ہیں ۔ ترجیحی طور پر انہیں گروپ کے مطالعہ میں استعمال کرنا چاہیے : طلبہ ہر سبق کی تیاری ذاتی بائبل اسٹڈی کے طور پر کر سکتے ہیں – اِس میں 1 – 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں – پھر وہ اپنی حاصل شدہ معلومات کو دوسروں کو بتا سکتے ہیں اور گروپ لیڈر کی رہنمائی میں مل کر دعا کر سکتے ہیں۔ ایک کورس کے مطالعہ کے لیے تقریباً 15 گھنٹے درکار ہوتے ہیں ۔ جب طلبہ ترقی کر لیتے ہیں تو وہ روحانی سمجھ ، چلنے میں استحکام اور دوسروں کو شاگرد بنانے کی صلاحیت میں آگے بڑھنے لگتے ہیں۔
درجہ 1 کے کورس:
حصہ 1 : مسیح میں پیوسط رہنا
101 بائبل مقدس کا جائزہ
102 نوُر میں چلنا
103 مسیح میں ترقی کرنا
104 کلیسیا
105 ایذا رسانی
106 نجات کی کہانی
پس جِس طرح تُم نے مسیح یِسُوعؔ خُداوند کو قبُول کِیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جَڑ پکڑتے اور تعمِیر ہوتے جاؤ
اور جِس طرح تُم نے تعلِیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبُوط رہو اور خُوب شُکرگُزاری کِیا کرو۔
کلسیوں 2: 6-7
حصہ 2: اُس کے جلال کے لیے پھل پیدا کرنا
107 خدا کی مرضی کو سمجھنا
108 تبدیل شدہ رشتے
109 روحانی جنگ اور بِدعت
110 خدمت پر مبنی زندگی
111 معافی اور دوبارہ ملاپ
112 جواب دینے کے لیے تیار
ہم دعا کرتے ہیں … تاکہ تُمہارا چال چلن خُداوند کے لائِق ہو اور اُس کو ہر طرح سے پسند آئے
اور تُم میں ہر طرح کے نیک کام کا پَھل لگے
اور خُدا کی پہچان میں بڑھتے جاو
کلسیوں 1: 10ٔ
مطالعہ کے لیے مختلف اقسام کےمتبادل موجود ہیں ۔ مطالعاتی گروپ ہفتہ میں ایک بار، ہر دوسرے ہفتہ یا ضرورورت پڑنے پر فوری مل سکتا ہے – جس سے وہ پان اسباق پر مشتمل مکمل کورس 15 دِن میں یا روزانہ ہر شام کی بنیاد پر ایک ہفتہ میں مکمل کر سکتے ہیں ۔ انفرادی طور پر سیکھنے کے متبادل جن میں آمنے سامنے ، خط وکتابت ، اور انٹر نیٹ پر سکھانے کے طریقے بھی موجود ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ، اِس لنک پر رابطہ کریں [email protected]
کورس سے روشناس ہونے کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ نے ایکروبیٹ اَڈوب ریڈر پہلے سے ڈاؤن لوڈ کر رکھا ہے ۔اِس کے بعد ہی آپ اِن کورسوں کو پرِنٹ کر کے ضرورت کے مطابق کاپیاں بنا سکیں گے۔
رہنماؤں کے لیے یہ گائیڈ فی الحال کچھ کورسوں کے لیے دستیاب ہے۔ گروپ لیڈروں کے لیے ایک کتابچہ بھی دستیاب ہے جس میں ہر کورس کے آخری سیشن کے لیے امتحانی مضمون پر مبنی سوالات کا مشورہ دیا گیا ہے ، جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ امتحان سے ترغیب ملتی ہے اور جو کچھ انہوں نے سیکھا ہے طلبہ کو گہرائی سے جاننے میں مدد ملتی ہے۔ اِس کے متبادل میں امتحانی سوالات پر مبنی مختصر جوابات، ہر کورس کے لیے الگ سے مرُتب کی گئی امتحانی فائل میں مہیا کیے گئے ہیں ۔
.
Be Trained in God’s Word