
نیا تعارفی ویڈیو: خُدا کہاں رہتا ہے؟
(عربی زبان میں، انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ)
نیا کورس ایڈیشن، اب لکھنے کے قابل PDF کے ساتھ!
‘‘وہ رسولوں کی تعلیم، رفاقت، روٹی توڑنے اور دعا میں مشغول رہے… وہ ہر روز گھروں میں روٹی توڑتے اور خوشی اور خلوصِ دل سے کھانا کھاتے تھے۔’’
— اعمال 2:42، 46
جب خدا نے ابراہام (پیدائش 12) کو بلایا، تو اس نے نسل انسانی کو مخلصی دینے اپنے پاس واپس لانے کے شاندار منصوبہ کا انکشاف کیا۔ اُس نے وعدہ کیا کہ وہ اُس کی اپنی اولاد ابراہام کی ’نسل‘ کے وسیلہ سے زمین کی تمام قوموں ، قبیلوں کو برکت دے گا۔ جب یسوع نے اپنی صلیبی موت اور جی اُٹھنے کے ذریعے سے انسانیت کو نجات دلائی، اس نے ایک نئی جماعت قائم کی جو ان تمام قوموں میں سے جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں ، سب کو ایک خاندان میں، اس کے بدن ، کلیسیا کے ارکان کے طور پر اکٹھا کرے گا (افسیوں 3: 6، 10)۔
یسوع مسیح کی حقیقی کلیسیا ہر قبیلے اور ہر قوم کے ایمانداروں سے تشکیل پائی ہے جنہوں نے یسوع میں اپنا ایمان قائم رکھا ہے اور خدا کی عبادت کرنے اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں ۔
ہم دعا کرتے ہیں کہ جب آپ ان اسباق کا مطالعہ کریں گے تو آپ کلیسیا کے لیے خُدا کے طرز کے بارے میں اپنی سمجھ میں اضافہ کریں گے اور مسیح کے کلیسیا کی تعمیر کے مشن کے لیے عہد کریں گے۔
کلیسیا کی بنیاد
کلیسیا کی ماہیت
کلیسیا کی "رسومات”
کلیسیا کے رہنما
کلیسیا کے اتحاد کی حفاظت
مواد کو ڈاؤن لوڈ، استعمال، اور/یا پروگریسنگ ٹوگیدر کرکے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارے مواد کو تبدیل نہیں کریں گے اور اسے اپنے طور پر پیش کریں گے یا اسے کسی بھی طرح فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔
