Progressing Together Progressing Together

Discipling for Change

  • English
  • Français
  • العربية
  • Español
  • Kabyle - ⵜⴰⵇⴱⴰⵢⵍⵉⵜ
  • Hausa
  • فارسی
  • اردو
  • Deutsch
  • हिन्दी
  • Swahili
  • تشلحيت
  • ہمارے بارے میں
    • رویأ اور بنیادی اقدار
    • اس پروگرام کا انتخاب کیوں کریں؟
    • ’باہم مل کر کام کرنا‘ کی تاریخ
    • ہمارے ساتھ شراکت داری
    • رابطہ کا صفحہ
  • :ہمارے پروگرام
    • درجہ :1 - نئے ایمانداروں کے لیے شاگردیت
      • 101 بائبل کا تجزیہ
      • 102 نُور میں چلنا
      • 103 مسیح میں ترقی کرنا
      • 104 کلیسیا
      • 105 ایذا رسائی
      • 106 نجات کی کہانی
      • 107 خدا کی مرضی کو جاننا
      • 108 تبدیل شدہ تعلقات
      • 109 روحانی جنگ اور عقیدہِ غیب
      • 110 خدمت گزار زندگی
      • 111 معافی اور مصالحت
    • Level 2: Diploma or Certificate
    • Progressing Together - Orality Version
    • Additional Resources
  • استاد / کوآرڈینیٹر کا تعارف اور پاس ورڈ
    • نیا! گروپ لیڈر کے تربیتی ویڈیوز
    • (درجہ 1)L1 - اساتذہ کے صفحات کی وضاحتیں
    • (درجہ 2)L2 – اساتذہ کے صفحات کی وضاحتیں

106 نجات کی کہانی

108 En Foundation

خدا نے جو کچھ بنایا تھا، اُسے دیکھا، اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔ یوں آسمان اور زمین اپنی ساری رونق سمیت مکمل ہو گئے۔ ساتویں دن تک خدا نے وہ سب کام ختم کر لیا جو وہ کر رہا تھا؛ چنانچہ اُس نے ساتویں دن اپنے سارے کام سے آرام کیا۔
—پیدائش 1:31ا، 2:1-2

انجیل کا پیغام حقیقی معنوں میں بنی نوع انسان کے لیے خوشخبری ہے۔ اِس کی بنیاد فضل پر ہے – جس کے لیے کوئی اہلیت نہیں – اور یہ انسانوں کے بنا ئے ہوئے مذاہب کے بر خلاف ہے۔
مذاہب کہتے ہیں :
’’یہ کرو، ایسے کرو اور اُمید ہے تم خدا کی نجات کما لو گے‘‘
آسمان سے ظاہر ہونے والی حقیقی نجات کہتی ہے:
’’تمام ہوا! یسوع نے ہماری نجات کی مکمل قیمت ادا کر دی ہے‘‘۔
یہ پیغام پہلے تو احمقانہ اور یہاں تک کہ زیادہ تر لوگوں کو ناانصافی پر مبنی لگے ۔ تو بھی انجیل کی سچائیوں کی بنیاد پیدائش کے پہلے ابواب سے رکھی گئی ہیں اور پوری بائبل میں ان کی وضاحت اور توسیع پائی جاتی ہے۔
مطالعہ کا یہ سلسلہ بائبل کے ان ابتدائی تین ابواب پر مبنی ہے۔ بائبل کے دیگر حصوں سے موازنہ کے لیے حوالہ جات اُن کی مناسبت سے دئیے گئے ہیں۔
ہر سبق یسوع مسیح کے وسیلہ سے خُدا کے ساتھ بحال شدہ رشتہ کے لیے گناہ اور سزا سے نجات کی خوشخبری کی ضروری سچائی پیش کرتا ہے۔ اس کورس کا مقصد ہر شرکت کرنے ولے کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ مکمل طور پر سمجھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ دوسروں کے آگے منفرد اور خوبصورت انجیل کے پیغام کی وضاحت کر سکے۔ حفظ کرنے کے لیے بائبل کے حوالہ جات : افسیوں 2: 4-5 اور یوحنا 1: 29) ۔

اسباق:

ایک ہی خدا ہے، جو ہمارا خالق ہے۔
انسان اور ساری مخلوق گناہ کے سبب بگاڑ کا شکار ہو گئی ہے۔
خُدا نے نجات کا راستہ فراہم کیا ہے۔
یسوع مسیح ہمارا نجات دہندہ ہے۔
مسیح زمین پر واپس آئے گا تاکہ نجات کو مکمل کرے۔

DOWNLOAD

مواد کو ڈاؤن لوڈ، استعمال، اور/یا پروگریسنگ ٹوگیدر کرکے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارے مواد کو تبدیل نہیں کریں گے اور اسے اپنے طور پر پیش کریں گے یا اسے کسی بھی طرح فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈائریکٹر کا پیغام

ہم خدا کے کلام کے بارے میں آپ کے علم میں اضافہ کرنے میں آپ کی مدد کرنا پسند کریں گے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ہمارا راستہ ایمانداروں کو مسیح کی مشابہت میں بڑھنے کی ترغیب دے گا۔ آپ اس ہتھیار کا استعمال دوسروں کو یہ سکھانے کے لئے بھی  کرسکتے ہیں کہ آپ نے مسیح کو اپنے اطراف میں  ظاہر کرنے کے لئے خود کیا سیکھا ہے ۔

مشن کا بیان

’باہم مل کر ترقی کرنا‘  کے ادارے کا وجود مسیحی ایمانداروں میں بائبل پر مبنی  شاگردیئت اور قیادت کی تربیت مہیا کرنا ہے ، خاص کر اُن جگہوں پر جہاں تربیتی وسائل تک رسائی محدود ہے ، اور ایسا کرتے ہوئے ، مقامی کلیسیا کی روحانی ترقی اور افزائش میں اپنا حصہ ڈالنے کو یقینی بنانا ہے۔ 

ہم سے رابطہ کریں!

ہمیں  آپ کی رائےسُن کر بے حد خوشی ہوگی! براہ مہربانی ہمیں ای میل کریں   [email protected]

Copyright © 2026 · Log in

  • English
  • Français
  • العربية
  • Español
  • Kabyle - ⵜⴰⵇⴱⴰⵢⵍⵉⵜ
  • Hausa
  • فارسی
  • اردو
  • Deutsch
  • हिन्दी
  • Swahili
  • تشلحيت