‘‘میں تاک ہوں، تم شاخیں ہو۔ جو مجھ میں قائم رہتا ہے اور میں اُس میں، وہ بہت سا پھل لاتا ہے، کیونکہ مجھ سے جدا ہو کر تم کچھ نہیں کر سکتے۔’’
—یوحنا 15:5
ہمارےاطراف کے معاشرہ کے اثر سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ ہم سب اس کی زبان، روایات اور رسم و رواج کا سعتمال کرتے ہیں جب ہم یسوع کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں اور اسے اپنے خداوند کے طور پر قبول کرتے ہیں، تو ہمارا نیا ایمان ہمارے رویے کو تبدیل کر دیتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ خُداوند کچھ اخلاقی اقدار کی تصدیق کرتا ہے جو ہم نے اِس معاشرے میں رہتے ہوئے سیکھی ہیں، لیکن وہ باقی سب کو بدل دے گا۔ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ ہمیں مسیح کے شاگرد کے طور پر کیسا برتاؤ کرنا چاہئے؟ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے؟ ہم اپنے عقائد کو عملی جامہ پہنانے کی قوت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟
ان کورسز میں، ہم یہ بتانے کی کوشش نہیں کر تے کہ ہر ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں کیا کرنا یا کیا نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کس طرح مسیح میں ایمان رکھنے والا اُن اصولوں کو استعمال کر سکتا ہے جو مسیح نے ہمیں ، اپنی روزمرہ کی زندگی میں ذمہ دارانہ فیصلےکرنے کے لیے اپنے کلام، بائبل میں سے دئیے ہیں ۔ ان اصولوں کا مطالعہ اور انہیں اپنی زندگیوں میں کیسے لاگو کرنا ہے "مسیحی اخلاقیات” کہلاتا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو روح القدس کی رہنمائی اور اپنے ایماندار ساتھیوں کے مشورے کے ساتھ خدا کے اصولوں کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے بلایا گیا ہے، تا کہ ہر نئی صورتحال میں مسیح کو جلال اور عزت دینے والا قدم اٹھایا جائے۔پہلے چار اسباق میں ہم مسیحی اخلاقیات کی بنیاد کا مطالعہ کریں گے اور مل کر سیکھیں گے کہ یہ اصول زندگی کے حالات پر کیسے لاگو ہوتے ہیں۔پانچویں سبق میں، ہم دیکھیں گے کہ ہمیں وہ قوت کہاں سے مل سکتی ہے جو ہمیں خدا کی مرضی پوری کرنے کے قابل بناتی ہے۔
اسباق:
دس احکام
سب سے بڑا حکم
یسوع کی تعلیمات
خُدا کے وسیلہ سے نیا بنا ضمیر
پھل لانے کے لیے تقویت یافتہ
مواد کو ڈاؤن لوڈ، استعمال، اور/یا پروگریسنگ ٹوگیدر کرکے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارے مواد کو تبدیل نہیں کریں گے اور اسے اپنے طور پر پیش کریں گے یا اسے کسی بھی طرح فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔
